21 مارچ، 2024، 4:22 PM

یمن کے ساحل کے نزدیک نیا سکیورٹی واقعہ

یمن کے ساحل کے نزدیک نیا سکیورٹی واقعہ

برطانوی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی "ایمبری" نے یمن کے ساحل سے 109 ناٹیکل میل دور ایک بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی "ایمبری" نے یمن کے ساحل کے نزدیک ایک نئے سمندری واقعے کی اطلاع دی ہے۔

اس کمپنی نے کی رپورٹ کے مطابق، اسے ایک تجارتی جہاز نے پیغام بھیجا ہے کہ اس پر یمن کے ساحل سے 109 ناٹیکل میل کے فاصلے پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم جہاز کے سکیورٹی گارڈز کی مسلح حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو ایک کشتی میں سوار تھے۔

 ایمبری کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس جہاز نے اپنی رفتار بڑھا دی ہے اور فی الحال اسے کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ واقعے میں جہاز کے عملے میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

News ID 1922744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha