5 مارچ، 2024، 8:33 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوجی مرکز برکہ ریشا پر نئے حملے سے آگ بھڑک اٹھی

حزب اللہ کے صیہونی فوجی مرکز برکہ ریشا پر نئے حملے سے آگ بھڑک اٹھی

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے برکہ ریشا میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر ایک نیا حملہ کیا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور میدان جنگ میں کھڑی مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے صہیونی دشمن کے اہم فوجی مرکز اور ایمونیشن ڈپو کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

قبل ازیں الجزیرہ نے رپورٹ دی تھی کہ لبنان کی سرحد سے متصل مقبوضہ علاقوں الجلیل، زرعیت، عرب العرامشہ اور شومیرا میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔

News ID 1922416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha