مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے 17 ہزار جزائر میں 20 ہزار پوسٹوں کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد امیدوار ہیں جو ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر کے لیے امیدورا کو براہ راست جیت کے لیے ملک کے نصف صوبوں میں امیدوار کو 50 فیصد سے زائد اور 20 فیصد بیلٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
آج شام تک صدر جوکو ویدوڈو کے جانشین کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور یہ سابق گورنر ’’پرابوو سوبیانٹو‘‘ ہوسکتے ہیں جنھوں نے اسپیشل فورسز میں کمانڈر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
دو حالیہ سروے یہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ پرابوو 52 یا 51 فیصد ووٹ حاصل کرکے اکثریت حاصل کر لیں گے اور صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں جانے سے بچ جائیں گے۔
انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کے پاس 6 گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔ دارالحکومت جکارتا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا اور پولنگ کا عمل رک گیا۔
آپ کا تبصرہ