مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ملک بھر کے 38 ہزار دیہاتوں اور 1400 شہروں میں عوامی جوش و ولولے کے ساتھ ہوا۔
اگرچہ ملکی حکام نے 11 فروری (اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دن) کے عوامی مارچ کے باضابطہ آغاز کے وقت کا اعلان صبح 9:30 بجے کیا تھا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمیشہ بروقت میدان میں حاضر رہنے والے پرجوش انقلابی عوام اس بار بھی وقت سے پہلے مارچ کے راستوں پر پہنچ چکے ہیں۔
ملک کے سینئر سفارت کار عوام کے مارچ میں شریک
تہران میں آج کے مارچ میں موجود شخصیات میں سے ایک نائب وزیر خارجہ اور ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی ہیں۔
ایران کے انقلابی عوام کے پرجوش مارچ میں جنرل قاآنی شریک
پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی نے 11 فروری (اسلامی انقلاب کی سالگرہ) کے مارچ میں شرکت کی۔
11 فروری کے مارچ میں ایرانی صدر کے معاون کی موجودگی
تہران میں آج کے مارچ میں موجود شخصیات میں سے ایک صدر کے معاون "محمد مخبر" تھے۔
انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انقلاب عوامی ہے۔ عوام ہی نے اس انقلاب کو برپا کیا اور اس کا تسلسل اور تحفظ بھی عوام کی بھرپور موجودگی سے ہی ہوگا۔ کیونکہ عوم ہی اس انقلاب کے مالک ہیں اور ان کی رائے ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔
محمد مخبر نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے جیت عوام کی ہے اور ملک کا مستقبل روشن ہوگا۔
اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے مارچ میں جنرل حاجی زادہ کی شرکت
سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ تہران کے عوامی مارچ میں شریک ہوئے۔
مارچ کے روٹ پر سیمرغ سیٹلائٹ ڈسپلے
11 فروری کے مارچ روٹس اور آزادی اسکوائر میں سیمرغ سیٹلائٹ اور سفیر امید سیٹلائٹ کے نمائشی ماڈل عوام کے ڈسپلے کئے گئے۔
مارچ کے روٹ پر قیام میزائل کا علامتی مظائرہ
زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سسٹم قیام کو 11 فروری کے مارچ کے موقع پر عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔
اس میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اس کی مار ایرر 50 میٹر سے نیچے تک۔
انقلابی ترانوں کے گروپ کی شاندار کارکردگی
بچوں اور نواجوں کی بھرپور شرکت نے اس سال 11 فروری کے مارچ کو چار چاند لگائے۔
بچے اور نوجوان امریکہ مردہ باد کے نعرے والے پلے کارڈز اٹھائے فضا میں مکے لہراتے ہوئے پرجوش نعرے لگارہے تھے: ہمیں موت قبول لیکن ذلت ہرگز قبول نہیں اور اسرائیل مردہ باد۔
اسلامی انقلاب اسکوائر میں بچوں کے لئے ڈرائنگ رومز کا اہتمام کیا گیا جہاں 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی انعامات بھی ہیں۔
مارچ میں کرد قوم کی پرجوش موجودگی نے لوگوں کو مزید ولولہ دیا ایک کرد گروپ اسلامی انقلاب اسکوائر میں مقامی ترانہ گا رہا ہے۔
مارچ کے روٹ پر " قاسم سلیمانی" اور "سجیل" میزائلوں کے ماڈلز کا مظاہرہ
صدر رئیسی اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے مارچ میں شریک۔
ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں 11 فروری کے عوامی مارچ میں شرکت کی۔
انہوں نے تہران کے انقلابی عوام سے کہا کہ اسلامی انقلاب کا پیغام ایک اعلیٰ، تبدیلی لانے والا اور موثر پیغام ہے جو آزادی، مزاحمت اور دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کا سب سے آزاد ملک اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور یہ مشرق اور مغرب کا محتاج نہیں ہے اور یہ مسائل کو خود حل کرتا ہے، خود فیصلے کرتا ہے اور اپنے طور پر عمل کرتا ہے۔ نہ مشرق اور نہ مغرب کی پالیسی ہمیشہ عوام کا مرکزی ہدف رہی ہے اور اب بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ سال تک جنگ مسلط کی گئی لیکن ایران کی سرزمین کا ایک حصہ بھی غیروں کو نہیں دیا گیا جب کہ انقلاب سے پہلے انہوں نے ملک کا ایک حصہ امریکیوں بطور تحفہ دیا۔ ہم نے ایران سرزمین غیر ملکیوں کو دینے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دیں گے۔
وزیر انصاف امین حسین رحیمی انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے مارچ کے شرکاء کے درمیان ہیں۔
وزیر سائنس محمد علی زلفی گل بھی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سامنے مارچ میں شریک ہوئے۔
آپ کا تبصرہ