1 فروری، 2024، 2:59 PM

یمن پر امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، علی القحوم

یمن پر امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، علی القحوم

انصاراللہ کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے یمن کی خودمختاری کو پامال کرنے کے خلاف سخت جوابی کاروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے یمنی صوبوں پر امریکی اور برطانوی اتحاد کے حملوں کے بعد شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن امریکی جارحیت کا سخت اور دندان شکن جواب دے گا۔

انصاراللہ کے اعلی رہنما نے تاکید کی کہ امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے لئے خطے کے امریکی پٹھو ممالک بھی تعاون کررہے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین کے خلاف صہیونی وحشیانہ حملے ختم ن ہوجائیں، یمن بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد کی کشتیوں پر حملے جاری رکھے گا۔

القحوم نے امریکی اتحاد کے ساتھ جنگ کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔ بحیرہ احمر میں ہونے والا حملہ امریکی اتحاد کو اس سلسلے میں واضح پیغام تھا۔

News ID 1921616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha