23 جنوری، 2024، 4:15 PM

طوفان الاقصی، خان یونس میں سرنگ کے اندر دھماکہ، 40 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

طوفان الاقصی، خان یونس میں سرنگ کے اندر دھماکہ، 40 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

مقاومتی جوانوں نے غزہ کے جنوب میں کامیابی کے ساتھ اسرائیلی فورسز کو جال میں پھنسایا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور مقاومتی محاذ کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ پیر کا دن صہیونی فورسز کے لئے سخت ترین دنوں میں سے ایک تھا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقوں میں مجاہدین نے دو مختلف واقعات میں صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا۔ 

عبرانی میڈیا کے مطابق دونوں واقعات میں 40 صہیونی فوجی مجاہدین کے حملوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز کو خان یونس میں سخت حالات کا سامنا ہے۔ صہیونی فورسز نے خان یونس میں ایک سرنگ کا سراغ لگانے کے بعد اس میں گھسنے کی کوشش کی۔ حماس کے مجاہدین نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ سرنگ میں بم نصب کررکھے تھے۔ صہیونی فوجیوں کے گھسنے کے فورا بعد سرنگ کے اندر دھماکہ ہوا اور بڑی تعداد میں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بعض اسرائیلی ذرائع کے مطابق واقعے میں صہیونی فوج کے کئی اعلی افسران بھی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد خان یونس کی فضاوں میں صہیونی ہیلی کاپٹر دیکھے گئے ہیں جو ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو منتقل کررہے تھے۔

News Code 1921440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha