23 جنوری، 2024، 4:24 PM

غزہ جنگ، قابض صیہونی فوج کی ریکارڈ ہلاکتوں پر نیتن یاہو کی چیخیں نکل گئیں، ذرائع

غزہ جنگ، قابض صیہونی فوج کی ریکارڈ ہلاکتوں پر نیتن یاہو کی چیخیں نکل گئیں، ذرائع

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کی ایک کامیاب کارروائی میں 21 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی  وزیر اعظم نیتن یاہو نے خان یونس میں 21 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: کل کا دن جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے مشکل دن تھا اور  فوج نے اس حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں.

انہوں نے مزید کہا: ہم فوجیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کریں گے اور جب تک مکمل فتح حاصل نہیں ہو جاتی ہم جنگ نہیں روکیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کامیاب فوجی کارروائی میں 21 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔  جب کہ معتبر ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی میں صہیونی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تاہم صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں جو کہ درحقیقت ہر گھنٹے میں ایک فوجی کی ہلاکت کا ریکارڈ ہے۔

صیہونی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں زمینی لڑائی میں اب تک 221 صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 556 تک پہنچ گئی ہے تاہم قابل اعتماد ذرائع اصل اعداد و شمار کو اس سے کہیں زیادہ سمجھتے ہیں۔

News ID 1921441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha