23 جنوری، 2024، 11:45 AM

یمنی فوج بحیرہ احمر میں کاروائی کے لئے خودمختار ہے، ایڈمرل تنگسیری

یمنی فوج بحیرہ احمر میں کاروائی کے لئے خودمختار ہے، ایڈمرل تنگسیری

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یمنی فوج بحیرہ احمر میں کاروائی کرنے کے لئے خودمختار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحرہ کے اعلی کمانڈر رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ یمنی فورسز بحیرہ احمر میں کاروائیوں کے لئے خودمختار ہیں۔ یہ کاروائیاں صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ حملوں کے جواب میں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ ایرانی فوج بہت مضبوط اور ان کی قیادت نہایت بہادر ہے جو بحیرہ احمر میں کاروائیوں کے لئے کسی بیرونی طاقت سے اجازت لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صہیونی کشتیوں کے خلاف حملے شروع کئے ہیں۔

News ID 1921433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha