17 جنوری، 2024، 3:06 PM

صہیونی بندرگاہ کی جانب سے جانے والی کشتی پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

صہیونی بندرگاہ کی جانب سے جانے والی کشتی پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہ کی جانب جانے والی کشتی پر یمنی فوج نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی بندرگاہ کی جانب رواں دواں کشتی پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی بندرگاہ کی جانب جانے والی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے ابتدا میں کشتی کے اہلکاروں کو انتباہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی لیکن عملے کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا حملہ کرنا پڑا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا ہے جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت ختم نہ ہوجائے یمنی فوج اپنے حملے جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام کشتیوں کے لئے بحیرہ احمر میں سفر کرنے پر کوئی ممانعت اور خطرہ نہیں ہے۔

News ID 1921322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha