17 جنوری، 2024، 8:35 AM

دہشت گروہ جیش الظلم کا اپنے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق

دہشت گروہ جیش الظلم کا اپنے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق

دہشت گروہ کے ایک بیان میں کمین گاہوں پر چھے ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دہشت گروہ جیش الظلم نے ایک بیان میں اپنے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گروہ کے ٹھکانوں پر چھے خودکش ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علیحدگی پسند گروہ نے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سالوں کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز پر متعدد مقامات پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔ گذشتہ مہینے راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

News ID 1921315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha