مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے مغربی آذربائیجان میں ایک دہشت گرد گروہ کو ختم کردیا ہے جس نے دو ماہ قبل تین پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔ انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق خفیہ اہلکاروں نے اس گروہ کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر زیر نظر رکھتے ہوئے اسے آج صبح ضلع سر دشت کے علاقہ میں کیفر کردار تک پہنچآ دیا گیا ہے اس کارروائی میں دہشت گردوں سے 4 کلاشنگکوف اور اور دو دستی بم بھی ضبط کئے گئے ہیں دہشت گردوں کی یہ ٹیم 4 افراد پر مشتمل تھی جسے آج نابود کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ