مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر فیروزآبادی نے کہا کہ ایران کی پیشرفت کرنے کے لیے ایک اہم مسئلہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 10 مہینوں کے دوران شہید صدر رئیسی کی پیروی کے ساتھ نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا نیشنل آرگنائزیشن فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آئندہ بدھ کو ادارے کا افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، امید ہے کہ ایران سال کے آخر تک ایک طاقتور مصنوعی ذہانت کا ادارہ قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
19 جون 2024 کو ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس میں قومی تنظیم اور اسٹریٹجک کونسل برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کے مسودے کی منظوری دی گئی۔
قومی مصنوعی ذہانت کی دستاویز میں یہ بات شامل تھی کہ ایران 10 سال کے اندر اس شعبے میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ