3 جولائی، 2024، 2:42 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، دوسرا مرحلے میں شرکت بہت اہم ہے، رہبر معظم

ایرانی صدارتی انتخابات، دوسرا مرحلے میں شرکت بہت اہم ہے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب نے کہا ہے کہ اسلام اور ملک کی ترقی کو پسند کرنے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہر حال میں ووٹ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بہت ہی اہم ہے۔

انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اسلام اور ایران کی ترقی دیکھنا چاہتا ہے، ضروری ہے کہ ہر حال میں جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات میں ووٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ووٹ نہ دینے والوں کو انقلاب اور نظام کے مخالف قرار دینا بڑی غلطی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پرسوں جمعہ 5 جولائی کو ہورہا ہے جس میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے تھے۔

News ID 1925153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha