14 فروری، 2007، 9:48 PM

زاہدان

زاہدان میں بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

زاہدان میں بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

آج صبح زاہدان میں دہشت گردوں نے ایک کار بم دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد کو شہید اور 30 افراد کو زخمی کردیا زاہدان میں مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق موقع سے فرارا ہوتے ہوئے دو افراد کو عوام کی مدد سےگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج صبح زاہدان میں دہشت گردوں نے ایک کار بم دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد کو شہید اور 30 افراد کو زخمی کردیا زاہدان میں مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق موقع سے فرارا ہوتے ہوئے دو افراد کو عوام کی مدد سےگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بعض دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہیں جو منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں یہ گروہ اس خطے میں قائم بھائی چارہ کو ختم کرنے کی بھی کوشش میں ہیں لیکن مقامی لوگوں کی ہوشیاری سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہيں اب دہشت گرد گروہوں نے عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اطلاعات کے مطابق ایران میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئےامریکہ اس علاقے میں سرگرم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہا ہے اس علاقے میں سرگرم گروپ کا سرغنہ عبدالمالک ریگی نامی شخص ہے  جو ایران میں کارروائیاں کرنے کے بعد پاکستان فرارکرجاتا ہے ریگی کئی افراد کے قتل اور بم دھماکوں میں ملوث ہے

 

News ID 448353

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha