مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم نے روسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہونا بہت خوشی کا باعث ہے، جس پر روسی صدر نے کہا کہ 2 سال قبل ہم شنگھائی تعاون تنظیم ہی کے اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، جہاں ہم نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے معاملات کو فروغ دینے پر بات چیت کی تھی۔
روسی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ