مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں عراقی کردستان میں موساد کے جاسوسی کے مرکز اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف میزائل آپریشن کی دیگر تفصیلات شائع کی ہیں۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلامی ایران کی غیور اور بہادر قوم، خدا کے فضل و کرم اور وطن عزیز بالخصوص شہید قدس کی جائے پیدائش صوبہ کرمان میں حالیہ دہشت گردانہ جرائم کی انتقامی کاروائی میں دشمن کے جاسوسی مراکز اور وحشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گزشتہ نصف شب کو ایک میزائل آپریشن کیا گیا۔ جس میں بدنام زمانہ صیہونی ایجنسی موساد کے جاسوسی کے مرکز کے خلاف عراق کے کردستان جب کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ سے متعلق کمانڈروں اور اہم عناصر کے ٹھکانوں پر مکمل کامیابی کے ساتھ کارروائی کی۔
اس آپریشن کے دوران مطلوبہ اہداف کو 24 بیلسٹک میزائلوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
ایران کے صوبہ خوزستان سے شام کے علاقے ادلب میں واقع تکفیری گروہ داعش کے ہیڈ کوارٹر کو 4 خیبر شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا
جب کہ ملک کے مغرب سے چار راکٹوں اور شمال مغرب سے سات میزائلوں کے ذریعے عراق کے علاقے کردستان میں موساد کے جاسوسی اڈے کو ہٹ کیا گیا۔
اس دوران شام کے دیگر مقبوضہ علاقوں کے دوسرے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بھی 9 میزائل داغے گئے۔
ہم اسلامی ایران کی باہمت اور قابل فخر قوم کو ایک بار پھر یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کے خون کے آخری قطرے کا بدلہ لینے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جارحانہ (اقدامی) کارروائیاں جاری رہیں گی۔
"و ماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم"
آپ کا تبصرہ