16 جنوری، 2024، 9:25 AM

ایران کے میزائل حملے امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام ہیں، فسلطینی مبصر

ایران کے میزائل حملے امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام ہیں، فسلطینی مبصر

فلسطینی مبصر نے سپاہ پاسداران کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف میزائل حملوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لئے تشویش ناک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رام اللہ سے صہیونی حکومت کی کارکردگی اور اہداف پر نظر رکھنے والے رام اللہ کے مبصر علی الاعوار نے کہا کہ ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے آدھی رات کو ہوانے والے حملے ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے لئے واضح انتباہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم جاری ہیں۔ امریکہ ان مظالم اور زیادتیوں میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہونے کی وجہ سے میزائل حملوں کی زد میں ہے۔

علی الاعور نے کہا کہ ایران نے میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں تنہا نہیں ہیں۔

News ID 1921300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha