مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے امریکی حکومت کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہیں کرنا چاہئے۔
ایکس کے صفحے پر انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہیوں کو پوری دنیا مشاہدہ کررہی ہے۔ قتل عام کے سلسلے کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی کونسل اجلاس بلائے گی۔
سینیٹر نے امریکی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں انسانی امداد رسانی کا عمل یقینی بنانے کے لئے قرارداد کو ویٹو نہیں کرنا چاہئے۔
برنی سینڈرز یہودی ہونے کے باوجود امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ