20 دسمبر، 2023، 1:43 PM

ایرانی سفیر کی سعودی وزیر اسلامی امور سے ملاقات

ایرانی سفیر کی سعودی وزیر اسلامی امور سے ملاقات

ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے ایکس ورچوئل اسپیس پر لکھا کہ ان کی سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف آل شیخ سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کا تذکرہ عالم اسلام کے دو اہم ممالک کے طور پر کیا گیا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو عالم اسلام کی ترقی کا سبب قرار دیا گیا۔

ایرانی سفیر اور سعودی وزیر نے اتفاق کیا کہ اعلی حکام کے دوروں کے تبادلے اور دونوں فریقوں کی صلاحیتوں کو جاننے سے باہمی تعاون میں آسانی ہوگی۔

News ID 1920719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha