19 دسمبر، 2023، 11:29 AM

یمن کے خلاف فوجی کاروائی سے پہلے ہی امریکہ اور عرب ممالک کا اتحاد اختلافات کا شکار، امریکی اخبار

یمن کے خلاف فوجی کاروائی سے پہلے ہی امریکہ اور عرب ممالک کا اتحاد اختلافات کا شکار، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں کا جواب دینے کے لئے امریکہ اور عرب ممالک کے اتحاد میں دراڑ پڑنا شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اختلاف کے بعد امریکہ کی طرف سے یمنی فوج پر جوابی حملے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملے کے سلسلے میں امریکی موقف سے اختلاف کیا ہے۔ سعودی عرب یمنیوں کی جانب سے شدید ردعمل کی توقع رکھتا ہے اس لئے مناسب اور پرامن راہ حل ڈھونڈنے پر زور دے رہا ہے۔

اخبار کے مطابق عرب امارات یمن پر فوجی حملے کا حامی ہے تاہم سعودی عرب یمن میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہونے کا خدشہ ہے لہذا کاروائی کے حق میں نہیں ہے۔

بلومبرگ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ عمان کے ذریعے یمنیوں سے رابطے میں ہے اور ان سے اسرائیلی کشتیوں پر حملہ روکنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

دراین اثناء العربی الجدید نے مصری ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر بھی یمن کے خلاف کاروائی کے حق میں نہیں ہے۔ یمن پر حملے کی صورت میں مصر اتحاد میں شامل نہیں ہوگا۔

مصری ذریعے نے مزید کہا کہ مصر خطے میں بحری سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کسی کاروائی کے بجائے 2021 میں 34 ممالک کے اتحاد کے ذریعے پرامن راستہ ڈھونڈے کا حامی ہے۔

News ID 1920691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha