13 دسمبر، 2023، 9:52 PM

پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تعلقات ہیں، گورنر سندھ

پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تعلقات ہیں، گورنر سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تعلقات ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد کامران ٹیسوری نے خراسان رضوی کے گورنر یعقوب علی نظری سے ملاقات کی اور پاکستانی زائرین، علمی، طبی اور کاروباری امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر نے ایران کے مذہبی شہر مشہد کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایران کے سفر کو چند گھنٹے ہوئے ہیں اور اس دوران میں مشہد کے خوبصورت شہر سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تعلقات ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی میدان میں مزید کام کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر کی حیثیت سے ہم آپ کو صوبہ سندھ اور شہر کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

کامران ٹسوری نے پاکستانی زائرین کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مہمان نوازی کا اعتراف کرتے ہوئے مشہد شہر میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہسپتالوں اور طبی مراکز کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی سائنسی اور تعلیمی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلیمی اور علمی تعاملات کی ایک تاریخ ہے لیکن ہم ان تعاملات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ نے غاصب صیہونی حکومت کے غزہ کے مظلوم عوام پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ ان جرائم کے اصل مجرم ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں ایران کے مؤقف کی حمایت اور قدر کرتے ہیں۔

کامران تسوری نے ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر سے کہا کہ آپ مجھے پاکستان میں ایران کا سفیر سمجھیں، ہمارے بازو ایران کے تمام تجارتی وفود کے لیے کھلے ہیں اور ہم کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1920568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha