13 دسمبر، 2023، 8:37 PM

ایران کا سیاحت کے فروغ کے لئے زبردست اقدام، 32 ممالک کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی

ایران کا سیاحت کے فروغ کے لئے زبردست اقدام، 32 ممالک کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی

ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ زرغامی نے کہا ہے کہ ایرانی کابینہ نے 32 ممالک کے لئے ویزے کی شرط یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زرغامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت نے 32 ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تھی اور ایرانی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

کیونکہ حکومت کا مقصد دنیا کو ایران میں خوش آمدید کہنا اور عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایرانو فوبیا کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا اور ویزا کی شرط کو ختم کرنے سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی امید ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 4.4 ملین تک پہنچ گئی۔

News ID 1920567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 12:36 - 2023/12/14
      0 0
      اچھا اقدام کیا ہے