مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے: مزاحمت اور استقامت کا آپشن تل ابیب، وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور اسرائیل کے نازیوں پر ہماری قوم کی مرضی مسلط کرنے کے لیے کافی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری قوم کی نقل مکانی اور جنگ کے بعد سیاسی انتظامات کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ قوم کی استقامت اور مجاہدین کے عزم و ارادے سے غیر موئثر ہو جائے گا۔ لہذا ہم اپنے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحد ہو کر جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور فیصلہ کن جنگ میں حصہ لیں۔
تحریک اسلامی جہاد کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم جنوبی لبنان، عراق اور یمن میں اپنے بھائیوں کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عرب اور اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
آپ کا تبصرہ