27 نومبر، 2023، 10:11 AM

غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے لئے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاد اسلامی

غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے لئے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاد اسلامی

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما کے مطابق صہیونی حکومت کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو توسیع دینے اور مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مقاومت حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما داؤد شہاب نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں توسیع اور مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں مقاومتی تنظیمیں حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے فلسطینی عوام کے مفادات کا خیال رکھیں گے۔ ہر فیصلہ باہمی تعاون اور مشورے کے ساتھ ہوگا۔ ہم غزہ میں جنگ روکنے اور فلسطینیوں کی مہاجرت کو روکنے کے خواہاں ہیں لیکن اس کے ساتھ غاصب صہیونیوں کو فلسطین کے حالات بدلنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی اسرائیلی سویلین یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ہے۔ ان کی آزادی کے بدلے اسرائیل کو قیمت ادا کرنا ہوگا
یاد رہے کہ فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی ہوئی ہے جس کے مطابق اسرائیل غزہ پر حملے بند کرکے انسانی امداد متاثرہ علاقوں میں پہنچانے میں کوئی رکاوٹ ایجاد نہیں کرے گا۔
 

News ID 1920216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha