19 نومبر، 2023، 9:27 PM

ایران، فاتح ٹو ہائپر سونک میزائل کی رونمائی

ایران، فاتح ٹو ہائپر سونک میزائل کی رونمائی

رہبر معظم کی جانب سے سپاہ پاسداران کی فضائی دفاعی مصنوعات کی نمائش کے دورے کے دوران ہائپرسونک میزائل فاتح ٹو کی نقاب کشائی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا جس میں سپاہ پاسداران کی جدید ترین دفاعی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ یہ نمائش عاشورا ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ہوئی۔

اتوار کو سپریم لیڈر کے دورے کے موقع پر ہائپرسونک میزائل فاتح ٹو کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔

فاتح ٹو ایک ہائپرسونک میزائل ہے جس میں گلائیڈ کی صلاحیت ہے۔ اس کو HGV ہائپرسونک ہتھیاروں کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس نمائش میں ایران کے نئے ائیر ڈیفنس سسٹم ’مہران‘، ’شاہد سیریز’ کی بے نام ائیریل وہیکلز اور 9 ڈئی میزائلوں کا جدید ورژن بھی پیش کیا گیا جبکہ شارٹ رینج پروجیکٹائلز کی بھی رونمائی کی گئی۔

یاد رہے کہ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک کے پاس ہائپرسونک میزائل کی ٹیکنالوجی موجود ہے ایران ان ممالک میں سے ایک ہے۔

News ID 1920090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha