19 نومبر، 2023، 7:33 PM

ایران، نرسز کا قومی دن، ایرانی نرسز کی طرف سے بہترین خدمات کی فراہمی، عوام کا دل جیتنے میں کامیاب

ایران، نرسز کا قومی دن، ایرانی نرسز کی طرف سے بہترین خدمات کی فراہمی، عوام کا دل جیتنے میں کامیاب

حضرت زینب علیہا السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایران میں قومی سطح پر نرسز ڈے منایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی کیلینڈر کے مطابق پانچ مہینے یعنی جمادی الاول کی پانچ تاریخ کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران میں قومی سطح پر نرسز ڈے منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال 19 نومبر کو یہ دن منایا جارہا ہے۔

ایران، نرسز کا قومی دن، ایرانی نرسز کی طرف سے بہترین خدمات کی فراہمی، عوام کا دل جیتنے میں کامیاب

کربلا میں حضرت امام زین العابدین اور دیگر افراد کی خدمت اور تیمارداری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران میں حضرت زینب کے یوم ولادت کو نرسوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 

مریض کو سکون، علاج اور اطمینان پہنچانے میں نرس کا کردار بنیادی اور اہم ہوتا ہے۔ نرس کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں جن میں صحت کا تحفظ، فروغ، اور اصلاح، بیماری اور زخم کی روک تھام، انسانی ردعمل کی تشخیص اور علاج کے ذریعے مشکلات کا خاتمہ، اور افراد، خاندانوں، برادریوں اور آبادی کی دیکھ بھال میں شامل ہیں۔

ایران، نرسز کا قومی دن، ایرانی نرسز کی طرف سے بہترین خدمات کی فراہمی، عوام کا دل جیتنے میں کامیاب

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی لگن کے ساتھ، نرسوں نے اپنی زندگی کے 2 سال سے زائد لمحات صبر، قربانی اور بہت سی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت میں گزارا جو کہ یقینا قابل تعریف ہے۔ غور طلب ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایرانی نرسوں کی کووڈ-19 وبا کے خلاف جنگ میں بااثر کردار ادا کرنے پر تعریف کی ہے۔

ایران، نرسز کا قومی دن، ایرانی نرسز کی طرف سے بہترین خدمات کی فراہمی، عوام کا دل جیتنے میں کامیاب

نرسوں کا دن معاشرے میں نرسوں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ نرسیں انتھک محنت کرتی ہیں اور بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے اپنی بے لوث خدمت کرتی ہیں۔ نرسنگ دنیا میں صحت کی دیکھ بھال کا سب سے بڑا پیشہ ہے۔

زیادہ تر وقت نرسیں ایک سخت ماحول میں کام کرتی ہیں جہاں انتہائی تناؤ ان کے کام کا حصہ ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے جاری وبائی مرض کے دوران ایک عظیم کردار ادا کیا، وبائی مرض سے لڑنے کے لیے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے ان میں سے بڑی تعداد نے اپنی جانیں گنوائیں۔

News ID 1920086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha