11 نومبر، 2023، 2:37 PM

حزب اللہ کا صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے ملک کے جنوب میں صیہونی فوج کے غاصبانہ ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے لبنان کی حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی مزاحمتی فورسز جنوبی لبنان کے مقبوضہ گاؤں حنین میں واقع رمیم بیس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کی حمایت اور ان کی دلیرانہ مزاحمت پر کیا گیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے تاکید کی: لبنانی مجاہدین کا حملہ راکٹوں سے کیا گیا اور اس حملے کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ صیہونی رجیم کے حب البستان فوجی ٹھکانے کو لبنان کی جانب سے 2 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

کچھ دیر قبل قبل المیادین نے رپورٹ دی ہے جنوبی لبنان میں حنین کے مقبوضہ علاقے اور مقبوضہ فلسطین کے قصبے مرگلوت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

عبرانی میڈیا نے بھی بتایا 2 ڈرون لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ ہم ایک کثیر جہتی سیکورٹی حملے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس میں مارٹر حملے اور کاتیوشا فائرنگ اور شمالی محاذ پر ڈرون اٹک شامل ہے۔ 
دوسری طرف گذشتہ روز شمالی علاقوں میں زخمی ہونے والے 3 اسرائیلی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر قسام بٹالین نے اعلان کیا کہ فلسطینی فورسز نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں یاسین 105 راکٹوں سے صیہونی حکومت کی 3 گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا۔

اس سلسلے میں سرایا القدس نے بھی تاکید کی کہ تل الھوا کے علاقے اور الشاطی کیمپ میں فلسطینی فورسز اور صیہونی جارحیت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور ان جھڑپوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1919933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha