2 نومبر، 2023، 9:53 AM

یمن سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی بحری جہاز بحیرہ احمر میں تعیینات

یمن سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی بحری جہاز بحیرہ احمر میں تعیینات

صہیونی فوج کے مطابق بحیرہ احمر سے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب نے دفاعی اقدامات کے تحت بحیرہ احمر میں جنگی کشتیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر سے ہونے والے حملوں کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کے تحت جنگی بحری جہازوں کو علاقے میں تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اناتولی نیوز کے مطابق صہیونی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی جنگی کشتیاں دفاعی مقاصد کے تحت بحیرہ احمر میں داخل ہوگئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلات کی فضاوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی سسٹم نے شناخت کرلیا۔ یہ ڈرون یمنی تنظیم انصاراللہ کی طرف سے بھیجنے کا زیادہ احتمال ہے۔ اسرائیلی دفاعی سسٹم نے ایلات کی حدود سے باہر اور بحیرہ احمر کی فضاوں میں ڈرون کو تباہ کردیا۔

گذشتہ دنوں یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین پر متعدد بیلسٹک میزال اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

News ID 1919776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha