28 اکتوبر، 2023، 6:00 PM

اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے، صیہونی میڈیا

اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے، صیہونی میڈیا

عبرانی زبان کے ایک اخبار نے فلسطین کی موجودہ صورت حال کے دوران صیہونی رجیم کی جنگی پوزیشن کے کمزور ہونے اور اس کے امریکہ پر انحصار کی طرف اشارہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکیوں کی نظر میں صیہونی حکومت ایک ایسی طفیلی رجیم ہے جسے بچانے کے لیے نہ صرف حمایت کی ضرورت ہے بلکہ مالی اور جنگی کمک کی بھی ضرورت ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورت حال الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد کثیرالجہتی جنگ کے امکان کے بعد پیدا ہوگئی ہے کہ جہاں غاصب اسرائیل امریکہ کے لئے اپنی "اسٹریٹیجک حیثیت" کھو کر "اسٹریٹجک ریزرو" کے طور پر بوجھ بن چکا ہے۔

مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیل کو چاہئے لہ موجودہ جنگ میں امریکہ کی شراکت داری کو یقینی بنائے بغیر اس کے خاتمے کی طرف نہیں بڑھنا چاہئے۔

اس سے قبل امریکہ کے جمہوری نمائندوں میں سے کیری بش نے کہا تھا کہ صیہونی رجیم نہیں چاہتی کہ دنیا اس کے وحشت ناک جرائم کو دیکھے۔

وہ الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی غاصب صیہونی رجیم کی مالی مدد اور اس کے فوجی اور نسل پرستانہ قبضوں کے لیے امریکی حکومت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کر چکا تھا۔

News ID 1919688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha