22 اکتوبر، 2023، 10:51 AM

جنوبی لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائل حملے

جنوبی لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائل حملے

صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں مقاومتی گروہوں نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر گائیڈڈ میزائل حملے کئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان سے گائیڈڈ میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

کان چینل کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل میں واقع صہیونی قصبے شلومی پر لبنان سے میزائل حملے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں قصبے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

قبل ازیں جنوبی لبنان میں القسام بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع الجلیل کے مقبوضہ قصبوں نہاریہ اور شلومی پر مارٹر حملوں کی اطلاع دی۔

یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی گروہوں نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف 7 اکتوبر پر اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

صیہونی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔

News ID 1919576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha