8 اکتوبر، 2023، 7:03 PM

صدر رئیسی کا فلسطینی مقاومت کی کامیابی کی مناسبت سے پیغام؛

ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کرکے عزت نہیں ملتی ہے/ مسلمان ممالک فلسطین کی حمایت کریں

ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کرکے عزت نہیں ملتی ہے/ مسلمان ممالک فلسطین کی حمایت کریں

صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے عزت نہیں ملتی ہے، فلسطینی حریت پسندوں کو زیادہ دیر تک مظالم کا شکار بنائے رکھنا ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایران دنیا کو یہ حقیقت باور کراتا ہے کہ فلسطینی مظلوم عوام پر ظلم اور بے انصافی، خواتین اور قیدیوں کی توہین، بیت المقدس اور قبلہ اول کی شان میں گستاخی کا سلسلہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا بلکہ مقاومتی طاقتیں اس کے خلاف قیام کریں گی۔ صہیونی حکومت اور اس کے اتحادی خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے میں ملوث ہیں لہذا اس کو اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔

صدر آیت اللہ رئیسی کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان تنصرو الله ینصرکم و یثبت اقدامکم

بالاخر مظلوم فلسطین قوم نے طوفان برپا کردیا۔ اللہ کی مدد کا سورج فلسطین میں طلوع ہوا اور مومنین کے دلوں کو شاد اور دنیا کے حریت پسندوں کو سرفراز اور ظالموں کو خوار کردیا۔

سلام اور درود ہو فلسطین کے صالح اور حریت پسند لوگوں پر جنہوں ایک تاریخی اقدام کے ذریعے دنیائے ظلم کو حیرت اور تعجب میں ڈال دیا۔

مقاومت اور دلیر لوگوں کو سلام جنہوں نے صہیونی مظالم کے تحت ہی زندگی گزارنے کا وہم باطل ثابت کردیا۔ انہوں نے میدان کو اپنے ہاتھ میں لے کر ثابت کردیا کہ ایمان اور اللہ پر توکل ہر مادی ہتھیار اور اسلحے پر غالب آتا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران دنیا کو یہ حقیقت باور کراتا ہے کہ فلسطینی مظلوم عوام پر ظلم اور بے انصافی، خواتین اور قیدیوں کی توہین، بیت المقدس اور قبلہ اول کی شان میں گستاخی کا سلسلہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا بلکہ مقاومتی طاقتیں اس کے خلاف قیام کریں گی۔ صہیونی حکومت اور اس کے اتحادی خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے میں ملوث ہیں لہذا اس کو اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔ 

اسلامی جمہوری ایران فلسطینی قوم کے دفاعی حق کی حمایت اور دفاع کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ چنانچہ اللہ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ اللہ، اس کے رسول اور مومنین کے لئے عزت ہے۔ قوموں کو ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے عزت نہیں ملتی ہے۔ فلسطینی عوام کو زیادہ دیر تک اسیر اور ظلم کا شکار نہیں رکھا جاسکتا۔

مسلمان حکومتوں کو چاہئے کہ سب مل کر فلسطینی عوام کی حمایت میں میدان میں آجائیں۔ صہیونی دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ حالات بدل گئے ہیں۔ جنگ طلبی کا نقصان صہیونیوں کو ہوگا۔ فلسطینی عوام اس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔

سلام ہو فلسطین، لبنان، شام، عراق، یمن اور افغانستان میں برسرپیکار مقاومت پر؛ سلام ہو حماس اور دیگر مقاومتی تنظیموں پر، سلام ہو فسلطینی غیور اور بہادر جوانوں پر، سلام ہو امام خمینی اور امام خامنہ ای پر جنہوں نے مقاومت کے راستے کی جانب ہدایت اور حمایت کی۔ سلام ہو شہداء مقاومت اور شہید عزیز حاج قاسم سلیمانی پر۔

سید ابراہیم رئیسی 
صدر اسلامی جمہوری ایران
 

News ID 1919256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha