13 اکتوبر، 2023، 6:15 PM

افغانستان کے شہر پل خمری میں مسجد امام زمان (ع) میں دھماکہ

افغانستان کے شہر پل خمری میں مسجد امام زمان (ع) میں دھماکہ

افغانستان کے مقامی ذرائع نے ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے جو صوبہ بغلان کے شہر پل خمری میں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان وائس کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے شہر بغلان کے مقامی ذرائع نے پل خمری شہر میں نمازیوں کے درمیان دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

پل خمری شہر کے عوامی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر کو پل خمری شہر کی امام زمان مسجد میں نماز کے دوران درمیان پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پل خمری شہر کے دوسرے ضلع میں واقع امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کی صفوں میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

ان ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ مسجد میں نصب بم کے نتیجے میں ہوا۔

اس دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تا حال کوئی تفصیلات دستیاب نہیں۔

News ID 1919363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha