14 ستمبر، 2023، 3:30 PM

یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، نکولس سرکوزی

یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، نکولس سرکوزی

سابق فرانسیسی صدر نے یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کو عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس فیصلے کو روس اپنے خلاف اقدام قرار دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے یوکرائن جنگ کو عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت کو روس اپنے خلاف اقدام کے طور پر دیکھے گا جس سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جنگ ہونے کی صورت میں مغرب روس کو دوسری ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مغربی سیاستدانوں میں سے وہ لوگ مذاکرات کا امکان مسترد کررہے ہیں جنہوں نے اب تک پیوٹن سے ملاقات ہی نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ روسی فوج نے گذشتہ سال فروری میں مشرقی یوکرائن پر حملہ کیا تھا۔ امریکہ اور مغربی ممالک روسی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے مختلف اقسام کے اسلحے یوکرائنی فوج کو دینے کے ساتھ ساتھ ماسکو پر متعدد پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کہہ چکے ہیں کہ یوکرائن کے لئے بھیجی جانے والی ہر قسم کی فوجی امداد پر حملہ کرنا روس کا حق ہے۔
 

News ID 1918821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha