2 ستمبر، 2023، 5:53 AM

کوئٹہ پولیس پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ پولیس پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

ہزار گنجی میں پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اہلکار کو دوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق جمعے کی رات گئے شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقعہ ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم گاڑی کے اندر گر کر پھٹا اور دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سِول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

News ID 1918688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha