22 اگست، 2023، 6:56 PM

شام کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے ڈرون گوداموں پر بمباری

شام کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے ڈرون گوداموں پر بمباری

روسی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغرب میں ادلب کے مضافات میں جبہة النصرہ کے دہشت گردوں کے ڈرون اسٹوریج کو تباہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے  شام کے شمال مغرب میں ادلب کے مضافات میں دہشت گروہ جبہہ النصرہ کے ڈرون کے ذخیرہ کرنے والے گودام کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس حملے میں جبہہ النصرہ کے کم از کم 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ایک فیلڈ سورس نے خبر دی کہ ادلب کے مغرب میں الشیخ بحر قصبے کے مضافات میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ایک مرکز کے ارد گرد کئے گئے تعاقب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروہ قصبے کے ایک ہال کو ڈرون ذخیرہ کرنے کے لئے گودام کے طور پر استعمال کر رہا تھا اور یہ دہشت گرد عناصر شام اور ترکیہ کی سرحدوں سے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔

اس ذریعہ نے مزید کہاکہ اس اطلاع کے مطابق روسی فوج نے بمباری کرکے اس مرکز کو تباہ کردیا۔

گزشتہ روز روسی فضائیہ نے التحریر الشام کے ڈرون ذخیرے پر 3 حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کے ساتھ دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

News ID 1918551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha