مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المعلومہ کے حوالے سے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب پر اس ملک اور صیہونی حکومت کے درمیان مزید تعاون اور اس حکومت کے ساتھ تعلقات کو ممکنہ طور پر معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن حکومت اس وقت اپنی خفیہ کوششوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سعودی عرب اب بھی امریکہ کے ساتھ سیکورٹی سپورٹ معاہدے پر دستخط کرنے، سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں تک رسائی کی سہولت اور جوہری تعاون فراہم کرنے کی شرائط رکھتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار اور سینٹر فار ماڈرن امریکن سیکیورٹی کے مغربی ایشیا سیکیورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر جوناتھن لارڈ نے اس سلسلے میں دعویٰ کیا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آئیں گے یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ کب اور یہ تعلقات معمول پر کیسے آئیں گے اور سعودی فریق کو ایسا کرنے کی کیا ترغیب ملے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اس مسئلے پر زیادہ بات نہیں کرتے اور دوسری طرف عرب میڈیا میں "تعلقات کو معمول پر لانے" کی اصطلاح کا منفی مفہوم ہے۔
اس لیے سعودی فریق اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ارتقاء کی بات کرتا ہے اور یہ جملہ استعمال کرنے سے گریز کرتا ہے۔
لارڈ نے مزید کہا: اس لیے سعودی عرب اس اصطلاح کے بارے میں عوام کی حساسیت کی وجہ سے متبادل اصطلاح کا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، اور دوسری طرف، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن وہ بالواسطہ ایسا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل اب بھی پردے کے پیچھے ہی انجام پا رہا ہے لیکن اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا اور نہ ہی کوئی خبر لیک ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ