30 جولائی، 2023، 8:21 PM

اسرائیل تیار رہے، سائبر انتقامی گروپ کا الٹی میٹم

اسرائیل تیار رہے، سائبر انتقامی گروپ کا الٹی میٹم

سائبر حملوں کے بارے میں انتقامی گروپ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تیار رہنے کا انتباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سائبر انتقامی گروپ سائبر ایونجر نے حیرت انگیز کرنے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تیار رہنے کو کہا ہے۔

گروپ کے اعلان کے مطابق آج بروز اتوار شام چھے بجے صہیونی حکومتی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کو میڈیا پر بھی دکھایا جائے گا۔

گروپ نے تاحال حملوں کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
یاد رہے کہ اسی گروپ نے مقبوضہ علاقوں میں پیٹرول کی سب سے بڑی کمپنی بازان پر حملے کے بعد حساس معلومات کو فروخت کے لئے پیش کیا تھا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ان حملوں کے دوران صہیونی حکومت کے سائبر حملوں سے بچاو کا سسٹم فائروال خود حملوں کا نشانہ بن گیا تھا۔ یہ حملہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے بے بنیاد دعووں کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

News ID 1918141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha