مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے شہر صعدہ میں عاشورہ کا جلوس نکلا جس میں یمنیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوس کے شرکاء نے اعلان کہا کہ یہ اجتماع جہاں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہماری محبت اور تعلق کا اظہار ہے وہیں یہ طاغوتوں اور مجرموں کے خلاف ہمارے مذہبی، اصولی اور اخلاقی موقف کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔
شرکائے جلوس کے بیان میں کہا گیا ہے کی ہم امت اسلامیہ کے مسائل کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں اور ان میں سرفہرست مسئلہ فلسطین ہے۔
عاشورا کی ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ہم غدار حکومتوں کی طرف سے غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے نفرت کرتے ہیں اور ہم امت اسلامیہ کے دشمنوں کے خلاف جہاد اور مزاحمت کے محور کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصولی موقف پر زور دیتے ہیں۔
یمن کے شہر صعدہ میں عاشورا کی تقریب کے شرکاء نے اعلان کیا کہ ہم صہیونی لابی کی جانب سے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم امت اسلامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے ان ممالک کا بائیکاٹ کریں۔
جلوس کے شرکاء نے زور دے کر کہا کہ ہم دشمن کے اتحاد (یمن کے خلاف سعودی اماراتی فوجی اتحاد) سے کہتے ہیں کہ ہم آج بھی میدان نبرد میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اب بھی تمہاری دشمنی اور محاصرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ