20 جولائی، 2023، 2:38 PM

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

پاکستانی وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ملک میں 9 محرم 28 جولائی اور 10 محرم 29 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

News ID 1917925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha