20 جولائی، 2023، 2:06 PM

ایران کا باب الحوا کراسنگ پوائنٹ پر شام کے فیصلے کا خیر مقدم

ایران کا باب الحوا کراسنگ پوائنٹ پر شام کے فیصلے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ باب الحوا کراسنگ پوائنٹ کو شام کے شمال مغربی علاقے میں ضرورت مند شہری آبادی کی مدد کے لیے استعمال کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران شام کی طرف سے اقوام متحدہ کو اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا مسلسل نفاذ شام کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ شام میں مسلسل بڑھتا ہوا انسانی بحران اور 6 فروری 2023 کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے انسانی امداد کی فوری ضرورت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے تمام خطوں میں غیر جانبدارانہ اور غیر سیاسی امداد کی فراہمی اور کمزور افراد تک پہنچنانا نہایت اہم ہے۔ شام میں پائیدار اور طویل مدتی ترقی کی حمایت بہت ضروری ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور این جی اوز کی شامی عوام کی مدد کے سلسلے میں کوششوں کو سراہتے ہیں۔

یکطرفہ پابندیوں کا مسلسل نفاذ شام کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ ان غیر قانونی اقدامات نے لوگوں کی معیشت اور معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کیا ہے جبکہ حکومت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ شام میں حالیہ زلزلے کے پیش نظر، ان غیر منصفانہ اقدامات کو اٹھانا اور بھی اہم ہے۔

ایروانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا مسلسل نفاذ شام کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ ان غیر منصفانہ پابندیوں نے لوگوں کی معیشت اور معیار زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے علاوہ ازیں حکومت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو بھی ان پابندیوں نے محدود کر دیا ہے۔ شام میں حالیہ زلزلے کے پیش نظر ان غیر منصفانہ پابندیوں کو اٹھانا مزید اہم ہوگیا ہے۔

انہوں نے شام میں اقوام متحدہ کے کردار کے بارے میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ سلامتی کونسل سرحد پار میکانزم کے لیے قرارداد پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ ہم شامی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں، جس میں بشار الاسد حکومت نے 13 جولائی 2023 کو اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ خصوصی ایجنسیوں کو باب الحوا کراسنگ پوائنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے چھ ماہ کی مدت کے لیے اجازت دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ شام کے شمال میں سب سے زیادہ شہری آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت پوری ہو۔ امید کرتے ہیں کہ انسانی امداد فراہم کرنے میں اقوام متحدہ اور اس کے متعلقہ ادارے شام کے جائز خدشات کو دور کریں گے۔

News ID 1917920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha