12 جولائی، 2023، 3:17 PM

پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے لئے مذاکرات اگست کے اواخر میں ہوں گے، ایران

پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے لئے مذاکرات اگست کے اواخر میں ہوں گے، ایران

ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے اگست کے اواخر میں مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات کا عمل کئی مہینے طول پکڑ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے لئے مذاکرات اگست کے اواخر میں ہوں گے۔

جنوبی ایشیاء کے تجارتی امور کے سربراہ ہادی طالبیان مقدم نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کے معاملے میں کچھ مشکلات تھیں جو اب دور ہوگئی ہیں۔ اگست میں شروع ہونے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے۔ ہم پاکستان کو زرعی آلات، ڈیری مصنوعات، لوہا، تعمیراتی سامان اور کھجور برآمد کرسکتے ہیں

طالبیان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 3۔2 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ مشکلات دور ہونے کے بعد اس سطح میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے 

انہوں نے کہا پاکستان نے ایران، افغانستان اور روس کے لیے ایک قانون جاری کیا ہے ہم بھی اسی طرح کا قانون بنانا چاہتے ہیں۔

News ID 1917767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha