12 جولائی، 2023، 2:47 PM

کینیا میں صدر رئیسی کی موجودگی میں "ایرانی ڈرون پیلیکان 2" کی رونمائی

کینیا میں صدر رئیسی کی موجودگی میں "ایرانی ڈرون پیلیکان 2" کی رونمائی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں صدر رئیسی کی موجودگی میں ایرانی کمپنیوں کے تیار کردہ ڈرون کی نقاب کشائی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجت الاسلام رئیسی نے نیروبی میں "ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی" سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے ایرانی ڈرون پیلیکان 2 یو اے وی کی نقاب کشائی کی۔

مذکورہ ڈرون کی منفرد ٹیکنکل خصوصیات میں اسپرے اور "فارم انسپیکشن قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ Pelican 2 UAV ایک ایرانی ٹیکنالوجی کمپنی نے بنائی ہے، جو واٹر پروف، ڈسٹ پروف، انڈسٹریل پروپلشن، ڈیٹیچ ایبل اسلحہ اور 2 منٹ میں فعال ہونے والی خودکار پرواز، 2 ہیکٹر فی فلائٹ اسپرے، 5 سے 6 میٹر کی افقی کوریج، ہر قسم کے زرعی ماڈیولز کو انسٹال کرنے کی صلاحیت، 6 لیٹر فی منٹ پمپنگ اور ذہین پرواز کے راستے کا پتہ لگانے والا سافٹ ویئر جیسی منفرد خصوصیات کا حامل زرعی مقاصد کے استعمال ہونے والا ایران ساختہ ڈرون ہے۔

واضح رہے کہ صدر رئیسی آج صبح نیروبی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو کینیا کے حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور صدارتی محل میں کینیا کے صدر ولیم ساموئی روٹو کی جانب سے رسمی طور پر خیر مقدم کیا گیا۔

دونوں صدور نے اپنے وفود کا تعارف کرانے کے بعد رسمی گفتگو کی۔

صدر رئیسی کے شیڈول میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان مذاکرات کا انعقاد اور تعاون کی پانچ دستاویزات پر دستخط شامل تھے۔ یاد رہے کہ ایران کے صدر کا گیارہ سال بعد افریقہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

News ID 1917766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha