12 جولائی، 2023، 2:19 PM

کینیا میں ایرانی کار پروڈکشن لائن کا جلد افتتاح ہوگا، صدر ویلیم روٹو

کینیا میں ایرانی کار پروڈکشن لائن کا جلد افتتاح ہوگا، صدر ویلیم روٹو

کینیا کے صدر نے کہا کہ ایران کینیا میں کار اسمبلی پلانٹ کھولے گا اور مقامی ایرانی کاریں ہمارے ملک میں تیار کی جائیں گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق کینیا کے صدر ولیم ساموئی روٹو نے صدارتی محل میں ایران اور کینیا کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور کینیا کے درمیان مواصلات، سرمایہ کاری کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور افہام و تفہیم کی 5 دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔ البتہ ماہی گیری کے شعبے میں بھی باہمی تعاون بہت مفید اور کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے بہت اچھی معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ ایران میکینکس اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کینیا میں آٹوموبائل اسمبلنگ پلانٹ کھولنے جا رہا ہے اور ہمارے ملک میں ایرانی کاریں تیار کی جائیں گی۔

اس پریس کانفرنس میں کینیا کے صدر نے ایرانی صدر رئیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات ایران اور کینیا کے درمیان  دوستی کی تجدید کا بہت اچھا موقع ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران کے صدر حجت الاسلام سید ابراہیم افریقہ کے اپنے علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں نیروبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے اور وزیر خارجہ الفریڈ متوآ نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کا یہ دورہ کینیا کے صدر کی سرکاری دعوت پر اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینے، دوست اور ہم آہنگ ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کی غرض سے انجام پایا ہے۔

News ID 1917764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha