مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ایوان صدر کے خبری دفتر کے حوالے بتایا ہے کہ عراق کے صدر نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں فلسطینی شہر جنین پر اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت کرتے ہیں وہیں ہم فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھیبکرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تمام پرامن طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔
عراق کے صدر نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ ان قراردادوں کی پابندی کا اظہار کرے جو مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام اور ایک منصفانہ صلح اور فلسطینی قوم پر غاصب صیہونی فورسز کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے فوری مدد فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے رہنماؤں اور حکومتوں کو ایسے سیاسی عمل کے آغاز کی رفتار تیز کرنی چاہیے جو کئی دہائیوں سے جاری تشدد اور شہریوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کو روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل صرف اور صرف فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے اور پرامن طریقے سے ان کو حل کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
آپ کا تبصرہ