6 جولائی، 2023، 2:55 PM

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی

خبر رساں ذرائع نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر پیش آنے والے تازہ واقعے کا ذکر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے مضافات میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسی دوران رائٹرز نے خبر دی ہے کہ جنوبی لبنان سے غاصب صیہونی آبادی کی جانب ایک راکٹ داغا گیا ہے۔

دوسری طرف لبنانی خبررساں ادارے "النشرہ" نے بھی لبنانی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کفر شوبا کے علاقے سے  مقبوضہ علاقے شبعا کے کھیتوں کی طرف ایک میزائل داغا گیا ہے۔
مذکورہ ذریعے نے غاصب صیہونی فوج کے جنوبی لبنان کے علاقوں پر آرٹلری حملوں کی بھی خبر دی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق بسطرا کے علاقے سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں غآصب صیہونی فوج کی طرف سے بھی مذکورہ علاقے پر گولہ باری کی گئی ہے۔

ادھرصہیونی ریڈیو نے  مذکورہ خبری کی تردید کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے راکٹ فائر نہیں کیا گیا بلکہ  یہ دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

News ID 1917631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha