18 جولائی، 2023، 5:49 PM

پشاور: حیات آباد میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

پشاور: حیات آباد میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

پاکستانی شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں خودکش حملہ آور نے گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز پشاور کے مطابق خودکش حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش جاری ہے۔

News ID 1917886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha