مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز نے نماز جمعہ کے دوران دھاوا بول کر متعدد جوانوں کو گرفتار کیا اور فلسطینیوں کے حق میں نصب پلے کارڈز اکھاڑ دیا۔
ہزاروں فلسطینیوں نے سیکورٹی کے سخت پہرے میں بیت المقدس میں حاضر ہوکر نماز جمعہ ادا کی۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے شہریوں نے مشکلات کے باوجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے خود کو مسجد اقصی تک پہنچایا۔
مسجد مرد اور خواتین سے کھاکھچ بھری ہوئی تھی۔ نمازیوں نے جمعہ کا فریضہ ادا کرنے کے بعد نابلوس میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام کی جرائت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جنین میں صہیونی فورسز کے خلاف شاندار مقاومت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے گھروں کو مسمار کرنے پر صہیونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی عوام نے نابلوس میں شہید ہونے خیری شاہین اور حمزہ مقبول کی نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ سے پہلے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مقاومت کا عزم دہرایا گیا۔
آپ کا تبصرہ