5 جولائی، 2023، 9:40 AM

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے منشیات برآمد

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے منشیات برآمد

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔

رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاؤڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پاؤڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پاؤڈر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔

News ID 1917602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha