2 جولائی، 2023، 1:56 PM

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی پاکستان کے ممتاز مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں سے ملاقات کرنے اور اتحاد اسلامی کے فروغ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر گفتگو کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز آیت اللہ رضا رمضانی اور ان کے وفد کے ارکان کا کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، بعض پاکستانی علماء اور خانہ فرہنگ کے سربراہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ 

عالمی اہل بیت اسمبلی کے سربراہ اور وفد کے اراکین کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں مکتب اہل بیت ع کے پیروکاروں، مذہبی رہنماوں اور سے دانشوروں سے اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ 

 کراچی میں ’’ اسلامی وحدت اور علماء کا کردار ‘‘ کے عنوان سے تین کانفرنسیں منعقد ہونے والی ہیں۔

یاد رہے کہ " اسلامی وحدت اور اتحاد کے فروغ میں علمائے کرام کا کردار" عنوان سے دو کانفرنسوں کا انعقاد عید غدیر کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور میں بھی ہوگا۔

وفد کے شیڈول میں کراچی میں سینئر سنی علماء سے ملاقات، دینی مدارس کا دورہ، علامہ اقبال لاہوری کے مزار پر حاضری، اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہان اور شیعہ علماء سے ملاقات شامل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، عالمی مجلس اہل بیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضـــــا رمضانـــــی کی پاکستان آمد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ  مزار قائد پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی وفد نے مزار قائد کے دیگر حصوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر پاکستان نیوی کے دستے نے وفد کو سلامی بھی پیش کی۔

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کراچی پہنچ گئے/ مزار قائد پر حاضری+ تصاویر

News ID 1917552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha