19 جون، 2023، 8:41 PM

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

احمد ینگ کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ماہ رمضان کے دوران اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔

مہر خبررساں ایجنسی ​​​​​نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی احمد ینگ آج کل فلسطینی لیگ میں قلندیہ کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

احمد ینگ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ماہ رمضان کے دوران اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو مہمان نواز قرار دیا۔ 

احمد ینگ نے کیلی فورنیا میں کالج لیول کا باسکٹ بال کھیلا۔ اس پروفیشنل باسکٹ بال کھلاڑی نے نومبر میں فلسطینی باسکٹ بال کلب قلندیہ میں کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔

قلندیہ فلسطینی ٹیم ہے جو پیشہ ورانہ طور پر باسکٹ بال کھیلتی ہے۔ قلندیہ کلب مقبوضہ بیت المقدس سے 45 منٹ کے فاصلے پر واقع رام اللہ میں واقع ہے

News ID 1917294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha